” سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کیلئے طریقہ کار واضح کردیا ” | GNN INFO
”
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ 85 لاکھ سے زائد ٹک ٹاک ویڈیوز ڈیلیٹ
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ درخواستیں شام 6بجے تک جمع کرا دیں،اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے کچھ لوگوں نے درخواست دے رکھی ہے۔
کل صبح 11بجے نوٹیفکیشن جاری کروں گا،جس کو زیادہ ارکان نے نامزد کیا وہ اپوزیشن لیڈر بنے گا،اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عمرایوب خان نے قومی اسمبلی میں احتجاج کیااورنوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ سن لیں آپ کی مرضی کی بات کررہا ہوں۔
پٹرول 9.66 روپے فی لٹر مہنگا، ڈیزل 3.32 روپے سستا
اجلاس کے دوران انجینئر حمید حسین نے کہا کہ میں نے فلسطین کے حوالے سے ایک قرارداد جمع کی ہے،حکومت وقت سے مطالبہ کرتا ہوں یوم القدس حکومتی سطح پر منایا جائے،سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس حوالے سے قرارداد پاس کی جاچکی ہے۔
بحیثیت کپتان میں نے ہمیشہ شاہین کے مشوروں کی قدر کی، بابر اعظم
نور عالم خان نے کہا سپیکر صاحب ایوان کو ایجنڈے کے مطابق چلائیں،آپ ایک ہی سائیڈ کو بار بار وقت دے رہے ہیں،یہاں مہنگائی پر بات کریں،نور عالم خان کے پوائنٹ آف آرڈر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے احتجاج کیا،سنی اتحاد کونسل کے احتجاج کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
”