” متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان ” | GNN INFO
”
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
سرکاری اداروں میں عیدالفطر کی تعطیلات ایک ہفتےتک جاری رہیں گی ، متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی ہدایت پر وفاقی حکومت کے سرکاری اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات پیر 8 اپریل سے شروع ہوں گی جس کے بعد دفاتر 15 اپریل کو کھلیں گے۔
عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں ملنے کا امکان
فیڈرل اتھارٹی برائے افرادی قوت کا کہنا ہے کہ تمام حکومتی اداروں کو عید کی تعطیلات کے حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے ، سعودی عرب کے سرکاری اور نجی شعبے میں تعطیلات 8 اپریل پیر سے 11 اپریل تک ہوں گی۔
”