” وقار یونس کے بھائی نے قومی ویمنز ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض سے منگنی کرلی ” | GNN INFO
”
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس کی منگنی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض سے ہوگئی
قومی ویمنز ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر منگنی کی تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر میں عالیہ ریاض کو وقار یونس، علی یونس اور انکے خاندان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
عالیہ ریاض نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے منگیتر علی یونس کو خاندان میں خوش آمدید کہنے پر شکریہ ادا کیا۔ منگنی کی تقریب واہ کینٹ میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
پی ایس ایل 2025 کم از کم 8 ٹیموں کی حقدار ہے، وقار یونس کی تجویز
خیال رہے کہ عالیہ ریاض 62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ انہوں نے ون ڈے میچز میں 1209 رنز اور 10 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں 938 رنز بنائے ہیں اور 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکی ہیں۔
دوسری طرف وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس کمنٹیٹر ہیں جو اکثر پاکستان میں جاری بڑے کرکٹ ٹونامنٹس میں کمنٹری کرتے نظر آتے ہیں۔ کمنٹیٹر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ پریزینٹر بھی ہیں۔
”