December 23, 2024

” تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کیلئے علیحدہ کمرہ مختص ” | GNN INFO

ali ameen gandapur

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے لیے علیحدہ کمرہ مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

گورنرخیبرپختونخوا غلام علی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ملاقات ہوئی جس میں خواجہ سراؤں کو درپیش مسائل پربات چیت کی گئی۔

ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے وزیراعلیٰ کو خواجہ سراؤں کو درپیش سنجیدہ نوعیت کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

علی امین گنڈا پورسے محسن نقوی کی ملاقات، دہشتگردی ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

ملاقات میں وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے خواجہ سراؤں کیلئے ہر ضلعی ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں علیحدہ کمرہ اور تدفین کے لیے علیحدہ قبرستان کے لیے اراضی مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہاکہ خواجہ سراؤں کو درپیش تمام دیگر مشکلات کے حل کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *