December 23, 2024

” عید الفطر کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کا امکان ” | GNN INFO

عید الفطر چاند (eid ul fitr moon)

شوال کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 9 اپریل کو چاند نظرآنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بجکر 21 منٹ پر ہو گی، 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔

عیدالفطر کب متوقع؟ مصر کے دارالإفتا نے امکان ظاہر کر دیا

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، جس کے باعث 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

چاند نئے دور میں داخل ہو گیا، سائنسدانوں کا دعویٰ

واضح رہے کہ اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد بھی  سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کرچکے ہیں۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *