” چین سولر سسٹم کے تمام آلات کے کارخانے پاکستان میں لگانے پر آمادہ ” | GNN INFO
”
چین کی جانب سے پاکستان میں سولر سسٹم کے تمام آلات کے کارخانے لگانے سے سولر پینلز مزید سستے ہونے کا امکان ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان میں سستے سولر سسٹم کی فراہمی کے لئے اس میں استعمال ہونے والے پینلز، کنورٹرز اور بیٹریز سمیت تمام آلات تیار کرنے والے کارخانے پاکستان میں لگانے کے لئے آمادگی ظاہر کردی ہے۔
کسانوں کو ٹیوب ویل کیلئےسولر پینل دینے کااصولی فیصلہ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پلان طلب کر لیا
چینی حکام سے اس سلسلے میں بات چیت کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد رواں ماہ چینی قیادت سے مذاکرات کے لئے بیجنگ جائے گا۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف منصوبہ بندی و ترقیات کے وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے مختصر گفتگو کے دوران کیا۔
”