” پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ” | GNN INFO
”
وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان کردیا ہے ۔
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے ہو گئی ہے۔ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کمی کی گئی ہے۔ڈیزل کی نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے ہو گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے 15 اپریل تک ہوگا۔نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول کی فروخت پر ایک بار پھرمارجن بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
اسٹریٹجک اقدام کے تحت وائٹ بال کرکٹ کی قیادت کو تبدیل کیا،پی سی بی
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وزارت خزانہ کو ارسال کردہ ایک خط میں بجلی کی قیمت، شرح سود اور کراچی انٹربینک آفرڈ ریٹ، لیبر کی لاگت، فرنچائز کی فیس میں اضافے کو مارجن بڑھانے کے مطالبے کا جواز بنایا ہے ۔
خط میں ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی یلغار کو بھی ڈیلرز کے نقصان کا سبب قرار دیا گیا،سیلز ٹیکس کی بحالی اور ڈیلرز مارجن بڑھائے جانے کی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کا خدشہ ہے۔
ٹیم کی دوبارہ کپتانی ملنے پر بابر اعظم کو والد کا نصحیت بھرا پیغام
یاد رہے اس سے قبل ستمبر 2023 میں بھی ڈیلرز نے مارجن میں فی لیٹر 7 روپے کا اضافہ کرایا تھا اور ڈیلرز کا مارجن 1.65 روپے سے بڑھ کر 8.65 روپے فی لیٹر کردیا گیا تھا۔
”