” عوام کو آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی ، عطا اللہ تارڑ ” | GNN INFO
”
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصآف (پی ٹی آئی) نے اپنے دور حکومت میں صرف سیاسی انتقام پر توجہ مرکوز کی اور معیشت کا جنازہ نکالا ، پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کے اقدامات کی کاپی ہی کر لی ہوتی تو آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا۔
ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کے روز ہونے والے کا بینہ کے اجلاس میں کابینہ ارکان پر زور دیا کہ ملک کی معاشی بہتری کے لئے پانچ سال کی مدت میں ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔
سعودی عرب،شدیدموسلادھاربارش سے صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر گئیں
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی قرضوں کا بوجھ کم، جی ڈی پی میں اضافہ ، روزگار کے مواقع پیدا، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں کو ترقی توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانا ہوں گی اور اسمگلنگ کا خاتمہ کرنا ہوگا کیونکہ جب معیشت کا پہیہ چلے گا تو ہی ملک ترقی کرے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کا تہیہ کیا ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریری طور پر ہر وزارت کو قیل المدت، درمیانی مدت اور طویل المدت اہداف دیئے گئے ہیں، ان اہداف کی نگرانی کیلئے جدید بنیا دوں پر ایک نظام وضع کرنے کی ہدایت کی ہے، ماضی میں تحریری طور پر اتنی تفصیل کے ساتھ ہدایات کسی وزارت کو جاری نہیں کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ معیشت ، تجارت، آئی ٹی برآمدات ، انڈسٹری کو فروغ دینے، کاروباری آسانیوں سمیت تمام شعبوں کیلئے وزیر اعظم نے با قاعدہ 70 صفحات کی دستاویز وزارتوں کو جاری کی ہے۔
پوری دنیا میں ہمارے آئی ٹی ماہرین کی مانگ ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ کو بڑھایا جائے گا، پے پال جیسی سہولیات کو فعال کرنا اور ملک میں جدید ڈیجیٹل نظام لا نا اہم اہداف ہیں۔
عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے ، بیرسٹر گوہر
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں خود احتسابی کا نظام متعارف کرایا جائے گا، سوشل میڈیا واٹس اپ، فیس بک، انسٹا گرام وغیرہ کے دفاتر پاکستان میں کھولنے کے لئے کوشاں ہیں، اس سے بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ایندھن کی سب سے زیادہ کھپت موٹر سائیکلوں میں ہو رہی ہے، اس پر قابو پانے کے لئے حکومت الیکٹرک بائیکس متعارف کرانے کی پالیسی بنارہی ہے، شاہانہ اخراجات میں کمی کے حوالے سے بہت سے محکمے برائے نام چل رہے ہیں، ان کو دوسرے محکموں کے ساتھ ضم کریں گے۔
پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے کا سالانہ خسارہ 80 ارب روپے ہے، پی آئی اے کی نجکاری کا معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔ اس حوالے سے کمرشل بینکوں کے ساتھ پی آئی اے کے معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں۔
پی ٹی آئی کی تحریک سے مسلم لیگ کی حکومت نمٹے گی، رانا ثنااللہ
ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے معاشی اقدامات سے روپے کی قدر مستحکم ہوئی، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، معاشی ترقی کے معاملات پر وزیر خزانہ نے بھر پور توجہ مرکوز کر رکھی ہے، انشا اللہ آنے والے دنوں میں عوام کے لئے مزید ریلیف کا اعلان کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمت اور حوصلہ سے ہم ترقی کی راہ پر نکل پڑے ہیں، چیزیں بہتری کی طرف چل پڑی ہیں انشا اللہ مل کو جلد معاشی قوت بنا کر دلیں گے۔
”