” سعودی عرب،شدیدموسلادھاربارش سے صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر گئیں ” | GNN INFO
”
سعودی عرب کے الباحہ ریجن کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش، صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر گئیں، پہاڑی علاقوں میں بارش کے پانی چشموں کی شکل اختیار کر لی۔
سعودی عرب کے علاقے الباحہ میں بادل خوب جم کر برسے جس سے جل تھل ایک ہوگیا ، شدید موسلادھار بارش کے باعث صحرائی وادیاں پانی سے بھر گئیں جبکہ پہاڑی علاقے میں بارش کے پانی نے چشموں کی شکل اختیار کر لی ہے۔
پی ٹی آئی کی تحریک سے مسلم لیگ کی حکومت نمٹے گی، رانا ثنااللہ
سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز تک متعدد علاقوں میں موسم کی غیر یقینی صورتحال رہے گی اور وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں:
خیال رہےکہ چند روز قبل سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کی جانب سے بیشترعلاقوں میں جمعرات سے پیر تک بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔
محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کر دیا تھا کہ مکہ مکرمہ، الجموم، الکامل، بحرہ، خلیص، طائف، میسان، اضم، العرضیات، تربہ، رنیہ، المویہ، کے علاوہ الخرمہ اور ریاض نئی موسمی صورتحال سے متاثر ہوں گے۔
پی ٹی آئی کا سندھ سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
بارش اور تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گردو آلود ہوائیں بھی چلنے کاامکان ظاہر کیا گیا تھا۔
قومی مرکز کا مزید کہناتھا کہ ریاض ریجن کے علاوہ الدرعیہ، عفیف، الدوادمی، القویعیہ، المجمعہ، ثادق، مرات، الغاط، الزلفی، شقراء، رماح، حریملاء، ضرماء، المزاحمیہ، الخرج، وادی الدواسر، السلیل، الافلاج حوطہ بنی تمیام، الحریق، کے علاوہ جازان، عسیر، الباحہ، مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، حدود شمالیہ، حائل الشرقیہ اور قصیم کے ریجن میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔
عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے ، بیرسٹر گوہر
اس کے علاوہ مکہ ریجن کے بعض علاقے جدہ، رابغ، اللیث، القنفذہ اور جازان ریجن گردآلود ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا جبکہ نجران اور الشرقیہ ریجنز میں بارش اور گرد آلود ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
”