December 22, 2024

” سرکاری نیوزایجنسی کے دفتر میں گھس کر تشدد کا معاملہ، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ” | GNN INFO

ایسویسی ایٹ پریس آف پاکستان (اے پی پی )کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل نیوز ڈیسک ڈاکٹر فرقان راؤ کی درخواست پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 سرکاری نیوز ایجنسی کے دفتر پر دو روز قبل غنڈوں نے حملہ کیا تھا،اسلحہ سے لیس ملزمان نے سرکاری ادارے کے الیکشن امیدواروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دفتر کے شیشے بھی توڑ دئیے۔

پیپلزپارٹی کا سندھ سے جنرل نشست پر آزاد امیدوار فیصل واوڈا کی حمایت کرنے کا فیصلہ

غیرمتعلقہ افراد کا ساتھ اے پی پی کے افسران وملازمین نے بھی ساتھ دیا،اے پی پی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل نیوز ڈیسک ڈاکٹر فرقان راؤ کی درخواست پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، مقدمہ میں عمران لطیف، تراب کھوکھر، اسد کچھی اور دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق اے پی پی افسران نے الیکشن میں ایک گروپ کو سپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا، اے پی پی افسران نے سپورٹ نہ کرنے کی صورت میں حملے و جان سے مانے کی دھمکیاں دی تھیں۔

عید الفطر کی چھٹیوں اور سرکاری ملازمین کو بونس کے وائرل نوٹی فکیشنز جعلی نکلے

دوسری جانب حملہ کرنے والے غنڈہ عناصر اور اے پی پی کے ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس افسران کی جانب سے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ، ذرائع کے مطابق تھانہ آبپارہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک روز قبل غنڈہ گردی کرنیوالے مقدمہ افراد پر مقدمہ درج ہوتے ہی روپوش ہوگئے ہیں ،جبکہ رانا عمران لطیف نامی نوسر باز مقدمہ درج ہونے کے بعد دفتر اور گھر سے غائب ہوگیا ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *