December 23, 2024

” کپتانی سے ہٹائے جانےپر شاہین آفریدی کاردعمل آگیا ” | GNN INFO

شاہین شاہ آفریدی

پاکستان ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد اپنا ردعمل دے دیا۔

سابق کپتان قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم نے کہا ہے کہ ہم سب ایک ہیں، ہمارا مقصد ایک ہے اورپاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانےمیں مدد کرنا ہی ہماری اولین  ترجیج ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات تھی۔ میں ہمیشہ ان یادوں اور مواقع کو یاد رکھوں گا۔

امتحانی سینٹرز 80 ہزار روپے میں بیچے گئے ہیں، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم کا کھلاڑی ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ میں اپنے کپتان بابر اعظم کی حمایت کروں۔میں بابر کی کپتانی میں کھیلا ہوں اور ان کے لیے احترام موجود ہے۔ میدان کے اندر اور باہر بابر اعظم کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔

دوسری جانب بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی دوبارہ کپتانی ملنے پر کہا ہے کہ  حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین کی قیادت میں کھیلنا خوشی کی بات تھی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ  شاہین ابھی جوان ہیں اور ایک کھلاڑی اور لیڈر کے طور پر ہر روز بہتر ہو رہے ہیں،بحیثیت کپتان میں نے ہمیشہ شاہین کے مشوروں کی قدر کی ہے۔

عید الفطر کی چھٹیوں اور سرکاری ملازمین کو بونس کے وائرل نوٹی فکیشنز جعلی نکلے

میں آگے بڑھتے ہوئے اہم فیصلوں کے لیے شاہین سے مشورہ کرتا رہوں گا، ہمیں کھیل کے بارے میں ان کی اسٹریٹجک سمجھ سے فائدہ اٹھانا چاہیے،ہمارا مشترکہ مقصد اس ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے۔

قبل ازیں سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابراعظم کے کپتان بننے پر حیرانگی کا اظہارکیا ہے۔ سابق کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ  بابراعظم کو کپتان بنانے سے متعلق سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پرحیران ہوں،اگر تبدیلی ضروری تھی تو محمد رضوان بہترین انتخاب تھے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ بابراعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات اور بھرپور حمایت جاری رکھوں گا۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *