December 23, 2024

” عید الفطر کی چھٹیوں اور سرکاری ملازمین کے بونس کا وائرل نوٹی فکیشن جعلی نکلا ” | GNN INFO

eid ul fitar

وزارت خزانہ نے عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو 15 فیصد بونس دینے  اور وزارت داخلہ نے عید الفطر کی چھٹیوں سے  متعلق سوشل میڈیا پر وائرل نوٹی فکیشنزجعلی قرار دے  دئیے۔

سائنسدانوں نے نئی قسم کا دو طرفہ سولر پینل تیار کرلیا

وزارت خزانہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والےبنیادی تنخواہ کے 15 فیصد کے برابر عید الاؤنس کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔

جعلی نوٹیفکیشن میں عید کے موقع پر گریڈ 1 تا 22 کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا15 فیصد دینے کا کہا گیا ہے، جس پر سیکشن آفیسر آر تھری فوزیہ حسین کے دستخط ہیں۔

اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ

سیکریٹری خزانہ امداد اللہ نے وضاحت میں کہا کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش بنیادی تنخواہ کا15 فیصد عید الاؤنس کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹی فکیشن جعلی ہے۔

پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 200 روپے سستا

ترجمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چھٹیوں کا فیصلہ ہونے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔یاد رہے انٹرنیٹ پر وائرل نوٹی فکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے 9 اپریل منگل سے 12 اپریل جمعے تک عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

 



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *