” وزیراعظم نے وزارتوں کو آئی ایم ایف اہداف مکمل کرنے کا ہدف دیا ہے، عطا تارڑ ” | GNN INFO
”
وفاقی وزیر اطلاعات اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتوں کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اہداف مکمل کرنے کا ہدف دیا ہے، وزیراعظم نے ہر وزارت کیلئے اہداف مقرر کیے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کارکردگی کو جانچنے کا تہیہ کیا ہے، ہر وزارت کی کارکردگی دیکھی جائے گی۔ وزارت خزانہ کو مہنگائی میں کمی لانے کا ہدف دیا گیا ہے۔ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ کس وزارت نے کس حد تک اپنے اہداف مکمل کیے ہیں۔
ایچی سن کالج کے پرنسپل سے3 مرتبہ بات ہوئی،استعفیٰ واپس لینے کو کہا، عطا اللہ تارڑ
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ تحریری طور پر پہلی بار وزارتوں کو ہدف دیئے گئے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے اہداف کی مانیٹرنگ کی جائے گی، ملک میں جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا بھی وزیراعظم نے ہدف دیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں جتنے قوانین پاس ہوتے ہیں اس کیلئے ای پورٹل بنایا جائے گا۔ وزارت داخلہ کو اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ٹاسک دیا گیا ہے، دہشتگردی کی روک تھام سے متعلق جدید نظام وضع کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناوں کا اظہار
انہوں نے کہا کہ متوازن کابینہ آئی ہے، خود احتسابی کا بھی نظام وضع کیا گیا ہے۔ وزارت تجارت کو تجارتی خسارے کو کم کرنے کا ہدف ملا ہے۔ آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے اہداف دیئے گئےہیں جبکہ وزارت داخلہ کو غیر قانونی اسلحے کیخلاف کریک ڈاؤن کا ہدف دیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پچھلی 16 ماہ کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ روپیہ مستحکم ہوا ہے اور اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی آئی ہے۔ اخراجات میں کمی کے حوالے سے بھی ایک کمیٹی بنائی گئی۔
”