December 23, 2024

” دبئی ، یوکرینی خاتون کا قبول اسلام کے چند گھنٹوں بعد انتقال ” | GNN INFO

یوکرینی خاتون (ukraini woman)

دبئی  میں  یوکرین سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ خاتون دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے چند گھنٹے بعد انتقال کر گئی۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق داریا کوٹسارینکو نامی یوکرینی خاتون بطورِ سیاح متحدہ عرب امارات آئی تھیں، اُنہوں نے یہاں سیاحت کے ساتھ ساتھ اپنے لیے نوکری بھی تلاش کرنا شروع کر دی تھی۔

امریکہ، حد سے زیادہ پانی پینے والی خاتون انتقال کر گئیں

یوکرینی خاتون کو ریاست میں نہ صرف بہترین کیریئر کے مواقع ملے بلکہ وہ دینِ اسلام کی خوبصورتی اور سادگی سے بھی بےحد متاثر ہوئیں اور اُنہوں نے 25 مارچ کو اسلام قبول کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام قبول کرنے سے قبل داریا کوٹسارینکو کا تعلق مسیحی مذہب سے تھا ، انتقال کے وقت وہ روزے کی حالت میں تھیں، عرب میڈیا کے مطابق دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے چند گھنٹے کے بعد ہی خاتون کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے اُن کا انتقال ہو گیا۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *