December 23, 2024

” جکارتہ فوجی اسلحے کے گودام میں آتشزدگی کے بعد دھماکوں سے گونج اٹھا ” | GNN INFO

جکارتہ آگ (jekarta fire)

انڈونیشیا میں فوجی اسلحے کے گودام میں آگ لگنے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

انڈونیشی حکام کے مطابق آگ دارالحکومت جکارتہ کے باہر فوجی اسلحہ گودام میں لگی، آگ گودام کے اس حصے سے شروع ہوئی جہاں زائد المیعاد اسلحہ ذخیرہ کیا جاتا ہے، آگ لگنے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکہ کا شمالی کوریا پر روس کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسلحے کے ذخیرے میں آگ لگنے کے بعد کئی دھماکے سنے گئے، ڈپو میں آتشزدگی کے باعث قریبی علاقوں سے لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایت کر دی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق  اسلحے کے گودام میں آتشزدگی کے بعد آسمان پر دھواں چھا گیا جسے کئی کلو میٹر دور سے بھی دیکھا گیا۔

 



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *