” مکہ مکرمہ میں 4 ہزار 345 بھکاری گرفتار کر لیے گئے ” | GNN INFO
”
سعودی حکومت کی جانب سے مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھیک مانگتے 4 ہزار 345 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈائریکٹر ادارہ امن عامہ محمد البسامی کے مطابق مسجد الحرام کے علاوہ مختلف مقامات پر محکمہ انسداد گداگری کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ رمضان المبارک میں سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔
محمد البسامی کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گداگر بڑی تعداد میں مکہ مکرمہ پہنچ جاتے ہیں۔
بیرون ملک 90 فیصد گرفتار بھکاری پاکستانی ہیں، رپورٹ
خیال رہے کہ حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ دنیا کے مختلف ممالک سے گرفتار ہونے والے بھکاریوں میں سے 90 فیصد کا تعلق پاکستان سے ہے۔
قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی کے مطابق سعودی عرب، عراق اور دیگر ممالک سے گرفتار ہونے والے زیادہ تر بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ حرم کے اندر سے جتنے جیب کترے پکڑے جاتے ہیں ان میں اکثریت کا تعلق بھی پاکستان سے ہوتا ہے۔
”