” پاکستان میں لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی ” | GNN INFO
”
عالمی منڈی کے زیراثر پاکستان میں لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اسٹیل اور لوہے کے سب سے بڑے ایکسپورٹر چین سمیت دیگر عالمی منڈیو میں کساد بازاری کے خدشے کے سبب ملک بھر میں لوہے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔
پاکستان میں لوہا کی فی ٹن قیمت میں 20 سے 22 ہزار روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔
پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 200 روپے سستا
تاجروں کا کہنا ہے کہ اسٹیل کی قیمتوں میں کمی سے تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا کیونکہ عالمی کساد بازاری کے سبب اسٹیل کی قیمت 3 لاکھ 20 ہزار سے کم ہو کر 2 لاکھ روپے سے بھی کم ہوگئی ہے۔
ان مزید کہنا تھا کہ چین سے آنے والی گیلوینائزڈ، ہاٹ اینڈ کولڈ کی اسٹیل شیٹ 2 لاکھ 85 ہزار سے سے 2 لاکھ 95 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے سریا اور اسٹیل کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
”