December 23, 2024

” حکومت نے 27 ہزار ٹیکس کیسز سے اربوں روپے کا ریونیو حاصل کرنے کے لیے ” | GNN INFO

fbr

اسلام آباد (شہزاد پراچہ) حکومت نے 2700 ارب روپے کے 27 ہزار ٹیکس کیسز کو مختلف اپیلٹ کورٹس میں جلد ختم کرنے کے لیےآرڈیننس لانے کا پلان تیا ر کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے وزارت قانون کو بتایا گیا ہے کہ کمشنرز اپیلز ایف بی آر کے پاس زیر التوا 27 ہزار ٹیکس کیسز کے جلد فیصلہ کرنے کے لیے آرڈیننس لانے پر کام شروع کر دیا ہے ان کیسز کے جلد حل کے لیے کمشنر اپیلز ایف بی ار کی 50 سیٹوں کو ختم کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔

گوجرانوالہ : سانحہ 9 مئی مقدمات میں 51 ملزمان کو 5، 5 سال قید سنا دی گئی

موجوزہ آرڈیننس کے تحت ٹیکس سے متعلق کیس کمشنر اپیلز کی بجائے براہ راست اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو میں دائر کر سکیں گے، جس سے نہ صرف وقت کی بچت بلکہ کیسز کی تعداد میں کمی ہو گی۔

ٹریبونلز کو بھی ایک مقررہ وقت میں کیسز کا فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس تنازعات کے حل کے لیے قائم کی گئی ، متبادل کمیٹیاں مقدمات میں کمی نہ لا سکی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط ، وفاقی کابینہ نے انکوائری کمیشن کی منظوری دیدی

جس کے سبب 2700 ارب روپے کے ٹیکس کیسز ٹربیونلز اور اپیلٹ کورٹس میں زیر التوا ہیں،  آرڈیننس صدر پاکستان کی منظوری کے بعد جاری کر دیا جائے گا۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *