December 22, 2024

” اسلام آباد:ڈکیتی کی انوکھی واردات،ڈاکو موبائل فونز کیساتھ شہری کے شوز بھی اتروا کر لے گئے ” | GNN INFO

اسلام آباد:ڈکیتی کی انوکھی واردات،ڈاکو موبائل فونز کیساتھ شہری کے شوز بھی اتروا کر لے گئے

اسلام آباد ایکسپریس وے پریڈ گراؤنڈ کے قریب ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ہے جس میں ڈاکو موبائل فونز کے ساتھ شہری کے شوز بھی اتروا کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 5 دوست پیدل کراسنگ برج کے قریب افطاری کررہے تھے، اتنے میں 3مسلح ملزمان نے ان نوجوانوں سے 6 موبائل فون چھینے لیے۔

کراچی: ڈکیتی میں ملوث سابق ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار گرفتار

خیال رہے کہ چند پہلے کراچی میں تاجر کے اغوا اور ڈکیتی کے الزام میں سابق ایس ایچ او اور 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق تین روز قبل تاجر کو اغوا کرنے اور ایک کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹنے کے الزام میں زمان ٹاؤن تھانے کے سابق ایس ایچ او اور 4 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق تاجر کو لوٹنے والی پولیس پارٹی مغوی کو نارتھ ناظم آباد میں چھوڑ کر فرار ہو گئی تھی۔

پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران سابق ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور دیگر پولیس اہلکار تاجر کے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث پائے گئے۔ جس کے بعد ایس ایچ او زمان ٹاؤن کو معطل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت طلب



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *