” لاکھوں فرزندان اسلام کل اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کرینگے ” | GNN INFO
”
ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام 31 مارچ اتوار کو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے، انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
رمضان المبارک کا دوسرا ختم اور آخری عشرہ کا ایک روز بعد شروع ہورہا ہے ۔ 20 رمضان المبارک بمطابق 31 مارچ اتوار کو لاکھوں فرزندان اسلام نماز مغرب سے قبل مسنون اعتکاف بیٹھیں گے ۔ اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں گھروں اور مساجد میں بھی خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی نے6ججز کےخط پرانکوائری کیلئے تشکیل کردہ کمیشن کومستردکردیا
ماہ مقدس رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز میں ایک روز باقی ہے، آخری عشرے میں مسلمان اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں ، اللہ تعالیٰ کی قربت اور لیلتہ القدر کی تلاش میں ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام 20 رمضان المبارک کو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔
عید الفطر کا چاند نظر آنے کے بعد اعتکاف ختم کیا جائے گا۔ اعتکاف کے دس دن معتکفین حضرات تلاوت قرآن پاک ، ذکر واذکار اور نوافل کی ادائیگی اور اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے بخشش کی دعائیں کریں گے۔
سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول جاری
رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی مساجد میں رش پہلے سے بہت بڑھ جائیگا ، طاق راتوں میں منتقلین خصوصی عبادت کریں گے اور اپنے گناہوں کی بخشش کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔
”