” معروف تامل اداکار ڈینیئل بالاجی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ” | GNN INFO
”
ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ڈینیئل بالاجی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے 48 سال کی عُمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ڈینیئل بالاجی کوسینے میں تکلیف محسوس ہوئی تھی جس کے بعد اُنہیں ایمرجنسی میں چنئی کے اسپتال لے جایا گیا۔
ڈاکٹروں نے ڈینیئل بالاجی کا طبی معائنہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ اداکار کو دل کا دورہ پڑا ہے لیکن طبی امداد ملنے کے باوجود بھی اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ دُنیا سے رخصت ہوگئے۔
ڈینیئل بالاجی کی اچانک موت نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری اور اُن کے مداحوں کو صدمے سے دوچار کردیا ہے، ڈینیئل کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ریما خان نے اپنا تیسرا عمرہ ادا کرلیا
واضح رہے کہ ڈینیل بالاجی نے کمل ہاسن کے نامکمل پراجیکٹ ‘مردھونایاگم’ میں یونٹ پروڈکشن مینیجر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس کے بعد اُنہوں نے بطورِ اداکار ٹیلی ویژن کی دُنیا میں قدم رکھا، اُن کے پہلے کردار کا نام ڈینیئل تھا، اس کردار سے شہرت پانے کے بعد اسکرین پر اُن کا نام ڈینیل بالاجی رکھ دیا گیا تھا۔
سال 2022 میں ڈینیئل بالاجی نے تامل فلم ‘اپریل مداتل’ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی، تامل فلموں کے علاوہ، انہوں نے کئی ملیالم، تیلگو اور کنڑ فلموں میں بھی اداکاری کی۔
”