December 22, 2024

” سعودی شہری نے پاکستانی کارکن کے علاج پر 10 لاکھ ریال خرچ کر دیئے ” | GNN INFO

سعودی شہری (saudi citizen)

اسلام آباد (شہزاد پراچہ) سعودی شہری نے پاکستانی کارکن کے علاج کے لیے 10 لاکھ ریال کے اخراجات برداشت کیے۔

سعودی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق سعودی شہری کے پاس ملازمت کرنے والے پاکستانی کارکن گردوں کی بیماری میں مبتلا تھا ، اسے ہر ہفتے  3 بار ڈائیلاسز کرانے کی ضرورت پڑتی تھی۔

سعودیہ میں ملازمت کے نام پر شہریوں سے پیسے ہتھیانے والا مطلوب ملزم گرفتار

سعودی شہری نے کسی کو بتائے بغیر ڈائیلاسز کی ادائیگی کے لیے اپنی کار فروخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے اخراجات ادا کرنے کا عہد کیا اور کسی اور کو اسے اسپتال لے جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

خدا ترس سعودی کئی ماہ تک اس کے ساتھ رہا یہاں تک کہ مریض اس کی اجازت سے اپنے گھر والوں کے پاس چلا گیا۔ اس بات کو زیادہ عرصہ نہیں گزرا کہ دونوں ہی اپنے رب کی جوار رحمت میں چلے گئے۔

 



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *