December 23, 2024

” اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط ، وفاقی کابینہ نے انکوائری کمیشن کی منظوری دیدی ” | GNN INFO

انکوائری کمیشن (inquiry commission)

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط  کے معاملے پر انکوائری کمیشن قائم کرنے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی کمیشن کے سربراہ ہوں گے، کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط سے متعلق انکوائری کرے گا۔

وفاقی حکومت کاججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرانے کااعلان

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جس میں مختلف امور زیر بحث آئے ، بیشتر وزراء نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اور چیف جسٹس کے درمیان ملاقات میں انکوائری کمیشن کی تشکیل پر اتفاق ہوا تھا۔

ججز کے معاملات اور عدالتی امور میں ایگزیکٹو کی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائیگا، چیف جسٹس

اجلاس میں بشام واقعہ بھی زیر بحث آیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ بشام واقعے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، انکوائری کمیٹی کو تین دن میں تحقیقات کرکے رپورٹ یپش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *