December 22, 2024

” پاکستان روس کیساتھ توانائی، تجارت سمیت متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعاون ” | GNN INFO

shahbaz sharif پاکستان روس pak russia

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ متعدد شعبوں بالخصوص توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے رشین فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے ماسکو کے باہر کروکس سٹی ہال حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں روس کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر اعظم نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے انہیں دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر بھیجے گئے مبارکبادی پیغام پر بھی شکریہ ادا کیا۔

کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ متعدد شعبوں بالخصوص توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بین الحکومتی کمیشن کے 9ویں اجلاس کے جلد بلانے کی ضرورت پر زور دیا جس کی میزبانی اس سال کے آخر میں روس کرے گا۔

وزیر اعظم نے روسی فریق پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک وفد پاکستان بھیجے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کی موجودہ سطح کو بڑھانے کے طریقوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں ملنے کا امکان

2022 میں سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے صدر پیوٹن کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

سفیر نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ روس پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ روس تعلیم اور ثقافت میں بھی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے،دونوں ممالک شنگھائی تعاون تنظیم میں بھی سرگرم عمل ہیں۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *