December 23, 2024

” وزارت خزانہ نے مارچ 2024 کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ” | GNN INFO

outlook

وزارت خزانہ نے مارچ 2024 کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

نہم سالانہ امتحانات ،عملہ نقل کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری میں افراط زر 28 فیصد تک جا پہنچی،مارچ 2024 میں افراط زر 22.5 سے 23.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

اپریل 2024 میں افراط زر 21 سے22 فیصد رہنے کی توقع ہے،معاشی ترقی کی شرح پہلی سہ ماہی 2.5 فیصد رہی،معاشی ترقی کی شرح دوسری سہ ماہی میں ایک فیصد رہی۔

سندھ میں درجنوں سرکاری اداروں کا جعلی آڈٹ ہونے کا انکشاف

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی تا جنوری بجٹ خسارے میں 37.9 فیصد اضافہ ہوا،بجٹ خسارہ 2720 ارب روپے تک جا پہنچا۔نان ٹیکس آمدن میں 104 فیصد اضافہ ہوا۔

جولائی تا جنوری ٹیکس آمدن میں 29.8 فیصد اضافہ ہوا،ٹیکس آمدن 5831 ارب روپے رہی،جولائی تا مارچ زرمبادلہ کے ذخائر 13.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

جولائی تا فروری سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 1.2 فیصد کمی ہوئی ،جولائی تا فروری سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر 18.1 ارب ڈالر رہیں،مجموعی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بیرونی فنانسنگ کی رفتاربرقرار رکھنا ناگزیرہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *