December 23, 2024

” عون چودھری کی کامیابی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم ” | GNN INFO

عون چودھری کی کامیابی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 سے عون چودھری کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پر بطور اعتراض سماعت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرکے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا۔سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر جسٹس فیصل زمان خان نے سماعت کی۔

پی ٹی آئی کا عدلیہ کی بحالی، سابق چیئرمین کی رہائی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان

عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست جسٹس علی باقر کی عدالت میں بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اسی نوعیت کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *