December 23, 2024

” زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ” | GNN INFO

earthquake

مینگورا: خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور اس کے گردونواح میں آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی گہرائی 71 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *