” کرکٹ آئرلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان ” | GNN INFO
”
کرکٹ آئرلینڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
جمعرات کے روز کرکٹ آئرلینڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 10 سے 14 مئی تک کھیلی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیمیں دوسرے میچ میں 12 مئی کو مد مقابل ہوں گی اور تیسرا میچ 14 مئی کو کھیلا جانا ہے۔
پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز: ٹکٹوں کی فروخت29 مارچ سے شروع ہو گی
تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوں گے۔آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد پاکستان ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔
”