” تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان ” | GNN INFO
”
خیبر پختونخوا محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے نجی وسرکاری سکولوں میں یکم اپریل سے 8 اپریل تک عام تعطیل ہوگی۔ جبکہ سکول سربراہان اور اساتذہ کو چھٹیوں میں بھی حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سندھ حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
دوسری جانب سندھ میں ایسٹرکے موقع پر پیر یکم اپریل کو مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ جمعرات کو سندھ حکومت کی جانب سے ایسٹر پر مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
”