December 23, 2024

” گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ” | GNN INFO

گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

بونیر میں چغرزی پاندھیڑ کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گاڑی سواڑی بازار سے شاہی جارہی تھی ، بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور گاڑی کو قابو نہ کر سکا جس کے باعث گہری کھائی میں جا گری ، تمام سوار افراد جاں بحق ہو گئے۔

سندھ حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

بتا یا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں5 خواتین 2 بچے اور ڈرائیور شامل ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *