” ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت 23 سے کم کر کے15 دن کردی ” | GNN INFO
”
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کی جانب سے عوام کو خوشخبری سنا دی گئی، ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت 23 سے کم کر کے15 دن کردی۔
نادرا نےعوام کی سہولت کے لئےارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت 23 دن سے کم کر کے 15 دن کر دی ہے۔ اس حوالے سے نادرا نے سوشل میڈیا سائٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ ارجنٹ شناختی کارڈ کی درخواست پر ڈلیوری کی مدت بغیر کسی اضافی چارجز کے 23 دن سے کم کر کے 15دن کردی گئی ہے۔
سندھ حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شہری ارجنٹ شناختی کارڈ صرف 15 دن میں حاصل کر سکیں۔ خیال رہےکہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا) نے مختلف کیٹیگری کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے نئی فیسوں کا اعلان کیا تھا۔
لاگو نئی فیس کے مطابق نارمل شناختی کارڈ کیلئے 750 جبکہ ارجنٹ شناختی کارڈ کی فیس 1500 وصول کی جارہی ہے۔
”