December 23, 2024

” ملک میں مغربی ہوائیں داخل، مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ” | GNN INFO

بارش

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں مغربی ہوائیں داخل ہو گئی ہیں جس سے اتوار تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ بلوچستان کے 16 اضلاع میں کل تک مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں میں آج بارش کاامکان ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور خضدار میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، پاکپتن، ساہیوال، کوٹ ادو،ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور،بہاولپور،مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارش کاامکان ہے۔

کیٹل مارکیٹ میں صرف ویکسینیٹڈ مویشی لانے کا حکم

منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ، خوشاب، سرگودھا،بھکر اورمیانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

خیبر پختونخوا بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

جبکہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، سوات، چترال، دیر، ایبٹ آباد، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، کوہستان، مہمند، باجوڑ، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرم، اورکزئی، لکی مروت، بنوں،ڈی آئی خان، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں گرج چمک اور ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ روز باجوڑ اور تیراہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *