December 23, 2024

” اسمارٹ فون صارفین جعلسازوں کی نئی لہر سے ہوشیار رہیں ” | GNN INFO

اسمارٹ فون صارفین جعلسازوں کی نئی لہر سے ہوشیار رہیں

شکاگو: سافٹ ویئر کمپنی کیپر سیکیورٹی نے خبردار کیا ہے کہ اسمارٹ فون صارفین سائبر مجرموں کی جانب سے جعلسازیوں کی نئی لہر سے ہوشیار رہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست شکاگو کی سافٹ ویئر کمپنی کیپر سیکیورٹی نے اسمارٹ فون صارفین کو سائبر مجرمان کی جانب سے جعلسازوں کی نئی لہر سے خبردار کر دیا۔

کمپنی نے کہا کہ سائبر مجرمان اسمارٹ فون صارفین سے نجی معلومات نکلوانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہے ہیں۔ ڈیپ فیکس نامی کلون ٹیکنالوجی صارفین کے دوستوں، رشتہ داروں اور کسٹمر سروس نمائندگان کی آوازوں کی نقل بنا کر کام کرتی ہے۔

مصنوعی ذہانت کے ذریعے کیے جانے والی جعلسازیاں آواز کی نقل اور سوشل انجینئرنگ پر مشتمل دو مراحل میں کی جاتی ہیں۔ پہلے جعلساز ہدف کے احباب کی آواز کے نمونے اکٹھا کرتے ہیں اور پھر اے آئی وائس کلوننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے نقل بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا میٹا، ایپل اور گوگل کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

نقلی آواز تیار ہونے کے بعد جعلساز حملے کے دوسرے حصے پر عمل کرتے ہیں۔ اس میں جعلساز اپنے ٹارگٹ کو کال کرتے ہیں اور تیار کی گئی آواز کو استعمال کرتے ہوئے اعتماد قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

جعلساز اپنے ہدف کو فون کر کے خود کو ان کا جاننے والے بتاتے ہیں اور پھر خاندان میں کسی کے ساتھ معاشی مسائل سے متعلق بات کرتے ہوئے فوری مالی مدد کی درخواست کرتے ہیں۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *