December 23, 2024

” کریشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے سیاستدان کی تصویر وائرل ” | GNN INFO

کریشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے سیاستدان کی تصویر وائرل

نئی دہلی: بھارت میں کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والا سیاستدان بینجیمن بسو ماتری کی نوٹوں پر سوئے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے بھارتی سیاستدان بینجیمن بسو ماتری کی نوٹوں کے ڈھیر پر سوئے ہوئے تصویر سامنے آ گئی۔

تصویر میں بھارتی سیاستدان کو 5 سو والے بھارتی روپے والے نوٹوں کے ڈھیر پر سوئے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کچھ نوٹ انہوں نے اپنے اوپر بھی ڈال رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو: جنگلات میں لگنے والی آگ 18 ریاستوں تک پھیل گئی

بھارتی ریاست آسام کے خودمختار ڈویژن بڈولینڈ کے لیڈر بینجیمن بسوماتری پر وزیر اعظم ہاؤسنگ اسکیم اور رورل جاب اسکیم میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات لگے ہوئے ہیں جن کا وہ سامنا کر رہے ہیں۔

دوسری طرف بینجیمن بسوماتری کی جماعت (یو پی پی ایل) نے اپنے ایک بیان میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ بینجیمن کا اب جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کی رکنیت کو 10 جنوری 2024 کو معطل کر دیا گیا تھا۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *