December 23, 2024

” پرائیویٹ حج اسکیم کے عازمین کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے پالیسی تیار ” | GNN INFO

عازمین حج

سمندر پار پاکستانی عازمین حج کے لیے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے نئی پالیسی تیار کر لی گئی۔

وزارت مذہبی امور کی کوششوں سے سمندر پار پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے عمل میں آسانی ہوگی۔ پاسپورٹ کا اجرا جلد شروع ہوگا اور نئی پالیسی کے تحت دو ہری شہریت کے عازمین کی کلیئرنس 7 دن میں کرنا ہوگی۔

چائنیز سمیت تمام غیر ملکیوں کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے کی ہدایت

7 روز میں کلیئرنس نہ ہونے پر خود بخود کلیئرنس تصور کی جائے گی اور اس کلیئرنس کی بنیاد پر عازمین کو عارضی پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو پاسپورٹ کیلئے کئی ماہ انتظار کرنا پڑتا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے محکمہ پاسپورٹ حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا تھا، 28 ہزار سرکاری عازمین حج کو گزشتہ ماہ 3 روز میں پاسپورٹ دیئے گئے۔

 



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *