” تیز بارش اور آندھی کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ” | GNN INFO
”
محکمہ موسمیات کی جانب سے31 مارچ تک ملک بھر میں تیز آندھی اور بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا گیا۔
شہر قائد میں موسم گرم اور خشک ہے جبکہ لاہور میں صبح سویرے ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 31 مارچ تک ملک بھر میں تیز آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی ہے اور اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔
عائزہ خان کو بھی یواے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا اور جمعرات تک بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا، جس کے باعث بلوچستان کے سولہ اضلاع میں انتیس مارچ تک بادل پر میں گے۔
28 اور 29 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
پرائیویٹ حج اسکیم کے عازمین کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے پالیسی تیار
اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور ، اوکاڑہ، فیصل آباد،مری اور گلیات سمیت پنجاب، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ مری سمیت پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ نگ کا خطرہ ہے۔
”