December 23, 2024

” گورنر اسٹیٹ بینک نے الحبیب ایکسچینج کمپنی کا افتتاح کر دیا ” | GNN INFO

الحبیب ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے پاکستان کے 4 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں دس برانچز کے ساتھ  باضابطہ طور پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔

گزشتہ سال ستمبر میں بینک الحبیب کے اعلان کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر 1 بلین پاکستانی روپے  کے سرمائے سے ایک کُل ملکیتی ذیلی کمپنی کے طور پر ایکسچینج کمپنی کے قیام کی منظوری دی تھی ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے لائسنس کے اجراء اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) سے سرٹیفکیٹ آف کارپوریشن ملنے کے بعد  الحبیب ایکسچینج کو اپنے کام کا آغاز کرنے کیلئے مثبت اشارہ مل گیا ہے۔

الحبیب ایکسچینج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایکسچینج کمپنیوں کے شعبے میں اسٹرکچرل  اصلاحات کے مطابق بینک الحبیب کا ایک اقدام ہے اور جس کا مقصد اپنے صارفین کی غیر ملکی زرمبادلہ کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

الحبیب ایکسچینج کی مرکزی برانچ کا افتتاح معزز گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جناب جمیل احمد نے جناب عباس ڈی حبیب بانی ممبر اور چیئرمین بینک الحبیب، جناب منصور علی خان ، چیف ایگزیکٹو، بینک الحبیب، جناب سید فرقان ،چیف ایگزیکٹو آفیسر، الحبیب ایکسچینج ، اسٹیٹ بینک، بینک الحبیب اور الحبیب ایکسچینج کے سینئر حکام کی موجودگی میں کیا ۔

دو ہفتوں میں 2 ارب ڈالر کا بیرونی قرض ری شیڈول ہونے کی توقع ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

الحبیب ایکسچینج نے ہمیشہ انڈسٹری  میں بہترین اور قابل اعتماد نئے معیار قائم کرنے کی کوشش کی ہے اسی لئے یہ افتتاح فارن ایکسچینج سروسز کے  ایک نئے دور کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔

 

 

 

 

 



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *