” دہشتگرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت،چین نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا ” | GNN INFO
”
پاکستان میں چینی سفارتخانےاورقونصل خانوں نے دہشتگردحملوں کی مذمت کی ہے۔
بڑے ٹیکس دہندگان کو بلیو پاسپورٹ اور اعزازی سفیر کا درجہ دینےکا اعلان
چینی سفارتخانےاورقونصل خانوں نے دہشتگردی کاشکارافرادسےاظہارتعزیت کیا ، چینی سفارتخانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سفارتخانےاورقونصل خانوں نے ہنگامی اقدامات شروع کردیئےہیں،پاکستان دہشت گردحملے کی مکمل تحقیقات کرے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے چینی سفیرسےبشام دہشتگردحملےمیں5چینی باشندوں کی ہلاکت پرتعزیت کی۔
پیاز 20 روپے اور ٹماٹر مزید 10 روپے سستا ہوگیا
وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کےاہلِخانہ کےساتھ ہیں،واقعےکی اعلی ٰسطح اورجلدتحقیقات کرکےذمہ داروں اورسہولت کاروں کوسزادیں گے۔
ملاقات میں وزیراعظم نےچینی صدراورچینی وزیراعظم کیلئےواقعے کےحوالےسےتعزیتی پیغام دیا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کونقصان پہنچانےکی ایسی مذموم کوششوں کوکامیاب نہیں ہونےدینگے۔
سی پیک دشمنوں نےپھرسےایسی بزدلانہ حرکت سےاسےمتزلزل کرنے کی سازش کی،دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔
پاکستان کے ٹاپ 66 ٹیکس دینے والے افراد، کمپنیوں اور برآمد کنندگان کی فہرست سامنے آگئی
دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک اسکے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،اس موقع پر چینی سفیر نے وزیرِاعظم کی سفارتخانےآمداورواقعےکی تحقیقات میں ذاتی دلچسپی پرشکریہ ادا کیا۔
چینی سفیر نےوزیراعظم شہبازشریف کےپاک چین دوستی کےحوالےسےعزم کی تعریف کی،وفاقی وزرا اسحاق ڈار،محسن نقوی اورعطاتارڑبھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
”