” ویمنز ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان ہو گیا ” | GNN INFO
”
کولمبو: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز کرکٹ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
ویمنز ایشیا کرکٹ کونسل میں 8 ٹیمیں شامل ہیں اور یہ ویمنز ایشیا کپ 19 سے 28 جولائی تک دمبولا، سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔
گروپ اے میں نیپال، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، پاکستان اور بھارت ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ میں شاہین آفریدی کو ہٹائے جانے کی تجویز زیر غور
پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جولائی کو نیپال کے خلاف کھیلے گی جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 21 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ویمنز ٹیم کا تیسرا میچ 23 جولائی کو یو اے ای کے خلاف کھیلا جائے گا۔ ویمنز ایشیا کپ کے دونوں سیمی فائنل26 جولائی کو جبکہ فائنل 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
”