December 23, 2024

” متحدہ عرب امارات ، عمرہ اور حج پر جانے والوں کیلئے انفلواینزا ویکسین لازمی ” | GNN INFO

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے عمرہ اور حج پر جانے والوں کیلئے انفلواینزا ویکسین لازمی قرار دے دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور کمیونٹی پروٹیکشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک سے عمرہ پر جانے والے تمام افراد کو ویکسی نیشن کی تمام مطلوبہ بنیادی خوراکیں لینا لازمی ہے جن میں خاص طور پر انفلواینزا ویکسین شامل ہے۔

رمضان میں صرف ایک بار عمرےکی اجازت ہوگی،سعودی وزارت حج وعمرہ

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 26 مارچ سے عمرہ پر جانے والے تمام افراد کیلئے انفلواینزا ویکسینیشن کارڈ پیش کرنا ضروری ہو گا، عمرہ پرجانے کے خواہشمند افراد کو چاہیے کہ وہ سفر سے 10 روز قبل ویکسین لگوا لیں تاکہ فلو وائرس سے بچا جا سکے۔

محکمہ صحت عامہ اوراحتیاطی امور کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیٰ المرزوقی نے کہا کہ حفاظتی ویکسین لگانے والے مختلف قسم کے امراض سے محفوظ ہوجاتے ہیں، عمرہ اور حج پر جانے والے خاص طور پر معمر، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین ویکسین ضرور لگوائیں۔

یو اے ای اور پاکستان میں عید الفطر کی تاریخ سے متعلق پیش گوئی کر دی گئی

ڈاکٹر المزروقی نے عمرہ اور حج کے مسافروں سے یہ بھی کہا کہ وہ مناسک کی ادائیگی کے دوران صحت کے مسائل سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور سفر کے دوران گرمی، تھکن اور جسمانی دباؤ سے بچیں اور صحت مند غذا کو یقینی بنائیں۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *