” ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک ” | GNN INFO
”
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کل دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں مصطفیٰ، قسمت اللہ اور اسلام الدین شامل ہیں ، دہشتگرد فورسز کیخلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، دہشتگردوں سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی شہریوں نے آپریشن کا خیر مقدم کیا، علاقے میں سینسیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ دہشتگرد کا خاتمہ کیا جاسکے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔
”