” عراق میں ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے درخواست کابینہ کو ارسال ” | GNN INFO
”
عراقی حکومت نے غیر اخلاقی مواد روکنے کیلئے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزارت مواصلات نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کے لیے درخواست کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔
عراقی وزیرمواصلات نے کہا ہے کہ ایپلی کیشن پرپابندی ملک میں غیر اخلاقی مواد روکنے کیلئے ضروری ہے۔اس ایپ میں تعلیمی مواد کی کمی اور اس کا مقصد مکمل طور پر تفریح فراہم کرنا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور
وزیرمواصلات کے مطابق حکومت کے سخت اقدامات کے باعث عراق کو فحش مواد دیکھنے والے صارفین کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا، امریکا، کینیڈا اور برطانیہ ، نیپال سمیت کئی ممالک اس ایپلی کیشن کے بارے میں خدشات کا اظہار کر چکے ہیں،ان ممالک نے پرائیویسی اور ڈیٹا کی حفاظت کے خدشات کی وجہ سے سرکاری ڈیوائسز سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔
”