” غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور ” | GNN INFO
”
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی۔
پیر کو سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد پر امریکا نے اپنے سابقہ موقف میں تبدیلی کرتے ہوئے قراداد کو ویٹو کرنے سے گریز کیا۔ قرارداد میں تمام مغویوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک میں سے 14 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امریکا غیر حاضر رہا۔
15 ہزار خاندانوں کا فوڈ پیکج غزہ روانہ
اکتوبر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے لامتی کونسل بار بار جنگ بندی کی قراداد پر اتفاق کرنے میں ناکام رہی تھی۔
امریکا کا قرارداد کو ویٹو نہ کرنے کا اقدام غزہ میں اسرائیل کی جارحیت پر اس کے اور اس کے اتحادی اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلاف کا اشارہ ہے۔
”