” اعظم سواتی سینٹ الیکشن کی جنرل نشست کیلئے اہل ہیں یا نہیں؟محفوظ فیصلہ سنا دیا ” | GNN INFO
”
ایپلٹ ٹریبونل نے اعظم سواتی کے سینٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جنرل نشست پر منظور کرلیے۔
سینٹ الیکشن کی جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونےکےخلاف اعظم سواتی کی اپیل پر سماعت ہوئی، ایپلٹ ٹریبونل نےاعظم سواتی کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
ایپلٹ ٹریبونل نے اعظم سواتی کو سینٹ الیکشن کی جنرل نشست کےلیے اہل قرار دیا،جسٹس شکیل احمد کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کےلیے اپیل پر بعد میں فیصلہ جاری کیا جائے گا۔
”