” رمضان کا پہلا عشرہ ، 98 لاکھ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد ” | GNN INFO
”
رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران تقریباً ایک کروڑ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد ہوئی جبکہ ساڑھے 7 لاکھ کے قریب خوش نصیبوں نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران مسجد نبویؐ میں مجموعی طور پر 98 لاکھ 18 ہزار 474 زائرین اور نمازیوں کی آمد ہوئی۔
زائرین اور روزہ داروں کی خدمت ، مسجد نبویؐ میں 3 ہزار اضافی عملہ تعینات
مسجد میں زائرین کی اتنی بڑی تعداد کا استقبال اعلیٰ معیاری سہولیات کے ساتھ کیا گیا، عبادت گزاروں کو متاثر کن تجربے کی فراہمی کیلئے مربوط و منظم نظام اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کی گئیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 7 لاکھ 39 ہزار 702 زائرین نے روضہ رسول ﷺپر سلام پیش کیا۔
”