December 24, 2024

” خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزم کی ضمانت مسترد ” | GNN INFO

قابل اعتراض تصاویر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزم حسیب کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی جائزہ رپورٹ کے مطابق ملزم نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔

احکامات نہ ماننے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو جرمانہ کیا جائیگا ، اسلام آباد ہائیکورٹ

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق ملزم نے لڑکی کے والد ، شوہر اور دوستوں کو تصاویر بھجوائیں اور فیس بک پر بھی اپلوڈ کیں ،معاشرے میں یہ جرم بہت عام ہو گیا ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ لڑکے اور لڑکی کا تعلق ٹوٹنے پر لڑکے قابل عتراض تصاویر فیس بک پر اپلوڈ یا لڑکی کے دوستوں اور فیملی ممبرز سے شیئر کر دیتے ہیں۔ یہ تصاویر لڑکیوں کے لیے زندگی بھر کی رسوائی کا سبب بن جاتی ہیں اور ان کی فیملی لائف تباہ ہو جاتی ہے۔

فیس بک پر قابل اعتراض تصاویر ہٹانے کیلئے ٹول متعارف

عدالت نے مزید کہا کہ اکثر کیسز میں لڑکیوں نے خودکشی بھی کی۔ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *