” مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت برقرار ” | GNN INFO
”
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے جبکہ سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 28 ہزار200 روپے پر مستحکم رہی۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1 لاکھ 95 ہزار 645 روپے پر مستحکم رہا۔
ڈالر مزید سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
دوسری طرف سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تواصل ویب کے مطابق گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 262.19 ریال، 22 قیراط ایک گرام 240.34، 18 قیراط 196.65 ریال اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 229.42 ریال رہی۔
مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,193.07، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2.297.50، 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,506.37 ریال میں فروخت ہوئی۔
”