December 23, 2024

” اسرائیل 40 یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینی رہا کرنے پر رضا مند ” | GNN INFO

اسرائیل 40 یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینی رہا کرنے پر رضا مند

اسرائیل نے اپنے 40 یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر کے شہر دوحہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات میں اہم ترین پیشرفت سامنے آئی ہے، اسرائیل نے 40 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینیوں کی رہائی پر اتفاق کیا۔

اسرائیل اور حماس قیدیوں کے تبادلے، جنگ بندی معاہدے پر متفق

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ 700 فلسطینی قیدیوں میں تقریباً 100 عمر قید پانے والے قیدی بھی شامل ہوں گے، عمر قید کی سزا پانے والے 7 فلسطینیوں کو ایک خاتون فوجی کے بدلے رہا کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار نے مزید کہا کہ اسرائیل کو فلسطینی قیدیوں کے ناموں پر اعتراض کرنے کا حق نہیں ہو گا جن کا مطالبہ حماس کرے گی، اگر اسرائیل کو ناموں پر اعتراض کرنے کا حق دیا جاتا ہے تو ہر خاتون فوجی کیلئے مزید فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

غزہ ، حماس کے ٹھکانے تباہ کرنے کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ، 21 اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا اپنے سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن کے ذریعے اسرائیل پر واضح دباؤ ڈال رہا ہے کہ مذاکرات میں پیشرفت اور دنوں میں معاہدے تک پہنچا جائے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *