” شاہ رخ خان کی آئی پی ایل کے میچ میں سگریٹ نوشی کرتے تصاویر وائرل ” | GNN INFO
”
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 23 مارچ ہفتے کے روز کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں سن رائزرز حیدر آباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان آئی پی ایل 2024 کا میچ کھیلا گیا۔
اس میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بھی شرکت کی جنہوں نے اپنے لیے بڑی مشکل اور پیدا کرلی ہے۔
برائلر گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا
سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی چند تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ میچ کے دوران ایڈن گارڈنز کے احاطے میں سگریٹ نوشی کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کےسپر سٹار شاہ رخ خان نے اسٹیڈیم میں VIP باکس کے اندر سگریٹ نوشی کی۔
”