December 23, 2024

” وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہندو برادری کیلئے ہولی پیکج کا اعلان ” | GNN INFO

مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہندو برادری کے لیے ہولی پیکج کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہندو برادری کے 700 خاندانوں کو ہولی پیکج کے تحت فی کس 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب کے مطابق فنڈز کا اجراء کر دیا گیا ہے اور فنڈزتقسیم کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو پہنچا دیئے گئے ہیں۔

محکمہ خوراک نے گندم کی نئی فصل کی فی من امدادی قیمت کی تجویز پیش کر دی

خیال رہے کہ 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں ہندوؤں کی تعداد 22 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے۔ یہ اعداد و شمار قومی ڈیٹا بیس رپورٹ کی بنیاد پر رجسٹرڈ ہندو آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ پاکستان کی کل آبادی تقریبا 241.49 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ہولی ایک ہندو تہوار ہے جسے رنگوں، محبت اور بہار کے تہوار کے طور پر جانا جاتا ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *